ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزارتِ دفاع نے نائب سربراہوں کے مالی اختیارات میں پانچ گنا اضافہ کیا

وزارتِ دفاع نے نائب سربراہوں کے مالی اختیارات میں پانچ گنا اضافہ کیا

Fri, 09 Nov 2018 01:13:40    S.O. News Service

نئی دہلی، :8/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزارتِ دفاع ( ایم او ڈی )نے مسلح افواج کے مالیہ خریداریوں میں فیصلہ کرنے کے عمل کوتیز کرنے کی خاطر فوج کی تینوں شاخوں کے نائب سربراہوں کے مالیات سے متعلق فیصلہ کرنے کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔ مالی اختیارات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی نائب سربراہان اب اپنے مالی اختیارات کا موجودہ اختیارات کے مقابلے پانچ گنا زیادہ استعمال کر سکیں گے۔ انہیں 500 کروڑ روپئے تک کے مالی اختیارات حاصل ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس فیصلے سے تینوں مسلح افواج کی صلاحیت کو مزید سرگرمِ عمل بنایا جا سکے گا۔وزیردفاع نرملاسیتا رمن نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے تاکہ مسلح افواج کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کے ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے ۔ اس سے اْن کی آپریشنل تیاریاں بڑھائی جا سکیں گی۔


Share: